تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان طویل عرصے سے جاری سرحدی تنازعے کے پس منظر میں ہوئی ڈرامائی اشتعال انگیزی کے تحت تشدد کے واقعے میں 12 لوگ ہلاک ہوگئے۔ دونوں پڑوسی ملکوں کے بیچ ہوئی مدبھیڑ میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر لڑائی شروع کرنے کا الزام لگایا ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کمبوڈیا نے تھائی لینڈ پر توپ کے گولے اور راکٹ داغے، جبکہ تھائی لینڈ کی فوج نے F-16 طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فضائی حملے کئے۔ تھائی لینڈ کی وزارت صحت نے بتایا کہ Sisaket صوبے میں ایک گیس اسٹیشن کے نزدیک ہوئے راکٹ حملے میں آٹھ سالہ لڑکے سمیت کم از کم 11 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ دونوں فریق نے آج صبح ایک دوسرے پر فائرنگ کی اور پہلے گولی باری شروع کرنے کا ایک دوسرے پر الزام لگایا۔ صورتحال اس وقت تیزی سے اشتعال انگیز ہوگئی جب تھائی لینڈ نے کمبوڈیا پر راکٹ داغنے کا الزام لگاتے ہوئے کمبوڈیا کے فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے۔ تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی ہے، جبکہ کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کی فوج پر ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کا الزام لگاتے ہوئے تھائی لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات میں کٹوتی کردی ہے۔
Site Admin | July 24, 2025 9:37 PM
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازع سے متعلق خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں
