تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری سرحدی مڈبھیڑ کی وجہ سے تھائی لینڈ کے سات صوبوں کے چار لاکھ سے زیادہ باشندوں کو جبری نقلِ مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔ تھائی لینڈ کی وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ آج صبح Buriram، Surin، Sisaket اور Ubon Ratchathani صوبوں کے سرحدی علاقوں میں مختلف مقامات پر دونوں جانب سے گولی باری ہوئی۔ مڈبھیر کے باوجود تھائی لینڈ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اتوار کی دوپہر اِس تنازعے کے دوبارہ بھرک اٹھنے کے نتیجے میں تھائی لینڈ کے سرحدی علاقوں میں 800 سے زیادہ اسکولوں اور کئی اسپتالوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر تشدد کی شروعات کرنے کا الزام عائد کیا۔ یہ تشدد چوتھے دن بھی جاری رہا۔
دوسری جانب کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ کمبوڈیا کے ایک لاکھ سے زیادہ دیہی باشندوں نے اپنے گھر بار چھوڑ کر انخلا کیا ہے۔ اس نے الزام لگایا ہے کہ تھائی لینڈ کی فوج، F-16 لڑاکا طیاروں سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے کمبوڈیا کے شہری اور فوجی ٹھکانوں، دونوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اِس تنازعے میں اب تک کمبوڈیا کے 7 شہریوں کی موت ہوگئی ہے اور 20 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ x