ہولناک سرحدی تصادم کے پانچ دن کا معاملہ حل کرنے کے ضمن میں ایک اہم پیشرفت میں، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے ایک غیر مشروط جنگ بندی سے اتفاق کرلیا ہے جو آدھی رات سے شروع ہوگی۔ اِس تصادم میں درجنوں افراد ہلاک اور ہزارہا لوگ بے گھر ہوگئے۔ دونوں فریقوں نے معمول کے حالات بحال کرنے کیلئے اقدام کرنے کی غرض سے اتفاق کیا ہے۔ ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے اِس بات کا اعلان آج ملیشیا کے Putrajaya میں ایک پریس کانفرنس میں کیا، جس میں کمبوڈیا کے وزیر اعظم Hun Manet اور تھائی لینڈ کے کارگزار وزیر اعظم Phumtham Wechayachai موجود تھے۔ جنگ بندی کے معاہدے کے حصے کے طور پر، دونوں جانب کے فوجی کمانڈر کشیدگی کو کم کرنے کیلئے، منگل کو مذاکرات کا سلسلہ شروع کریں گے جبکہ کمبوڈیا 4 اگست کو ایک سرحدی کمیٹی میٹنگ کی میزبانی کرے گا۔ ملیشیا، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے امور خارجہ اور دفاع کے وزراء، پائیدار امن کو یقینی بنانے کیلئے، جنگ بندی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کی غرض سے ایک تفصیلی طریقہ کار تیار کریں گے۔
Site Admin | July 28, 2025 9:34 PM
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے پانچ دن کے تصادم کے بعد ایک غیر مشروط جنگ بندی سے اتفاق کرلیا ہے