تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے اپنے متنازعہ سرحدی علاقے میں جھڑپوں کو روکنے کیلئے ایک جنگ بندی سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ اس سمجھوتے پر تھائی لینڈ کے وزیر دفاع Natthapon Nakpanich اور کمبوڈیا کے نائب وزیراعظم اور دفاع Tea Seiha نے تھائی لینڈ کے Chanthaburi صوبے میں ایک سرحدی چوکی پر دستخط کئے۔ دونوں ملکوں نے اپنی سرحدی کمیٹی کی خصوصی میٹنگ کے دوران مشترکہ بیان سے بھی اتفاق کیا ہے۔ جولائی میں جنگ بندی ختم ہوجانے کے بعد اس مہینے کے شروع میں دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپوں نے شدت اختیار کرلی تھی۔×
Site Admin | December 27, 2025 2:42 PM
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے اپنے متنازعہ سرحدی علاقے میں جھڑپوں کو روکنے کیلئے ایک جنگ بندی سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔