تھائی لینڈ اور کمبوڈیا، اپنے سرحدی تنازعے کے حل کے لیے ملیشیا میں آج بات چیت کریں گے۔

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنما آج ملیشیا میں ملاقات کریں گے جس کا مقصد سرحدی تنازعہ کو حل کرنا ہے۔ تھائی لینڈ کے کارگزار وزیر اعظم Phumtham Wechayachai ثالثی کی کوشش کے حصے کے طورپر وفد کی قیادت کریں گے۔ توقع ہے کمبوڈیا کے وزیر اعظم Hun Manet بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحدی جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے جبکہ 130سے زیادہ افراد  زخمی ہو ئے۔

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جھڑپوں کے تناظر میں سرحدی علاقوں میں مارشل لاء نافذ کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔  سرحدی علاقے میں آمنے سامنے کی فائرنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے، جس سے بین الاقوامی سطح پر تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔

کل رات اسکاٹ لینڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں ممالک کو خبردار کیا کہ اگر مخاصمت جاری رہی تو امریکہ کے ساتھ مستقبل کے کاروباری معاہدے معطل کر دیے جائیں گے۔x