گلوبل فِن ٹیک فیسٹ، GFF کا چھٹا ایڈیشن آج سے ممبئی میں شروع ہوگا۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن فیسٹول کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گی۔ اس سال کے فیسٹول کا مرکزی موضوع ہے، ’بہتر دنیا کیلئے AI سے تحریک پاکر مالیات کو مضبوط بنانا‘۔ GFF میں وزیراعظم نریندر مودی اور اُن کے برطانوی ہم منصب Keir Starmer جمعرات کے روز کلیدی خطبہ پیش کرسکتے ہیں۔ دونوں رہنما، صنعتی ماہرین، پالیسی سازوں اور اختراع کاروں سے بات چیت کریں گے۔ اس سال کی GFF کانفرنس میں NPCI اور NVIDIA کا بھارت AI ایکسپیرینس زون سب کی توجہ کا مرکز رہے گا۔ اس عظیم الشان نمائش میں 400 سے زیادہ نمائش کار فِن ٹیک کے جدید ترین پہلوؤں کا مظاہرہ کریں گے۔
اس کے علاوہ ورکشاپ، ہیکاتھون، سرمایہ کاری سے متعلق پیشکش، فِن ٹیک ایوارڈ اور مختلف نیٹ ورکنگ تقریبات جیسی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا، تاکہ کانفرنس کو بصیرت اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی نمائش کے منفرد امتزاج میں بدلا جاسکے۔ یہ تین روزہ تقریب ممبئی کے جیو ورلڈ سینٹر میں منعقد ہوگی، جہاں ساڑھے سات ہزار کمپنیوں اور ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کی توقع ہے۔×