توانائی کے مرکزی وزیر منوہر لال نے کہا ہے کہ انتخابی کمیشن سمیت تمام آئینی ادارے، وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت کے تحت مزید شفاف ہوتے جارہے ہیں۔ انتخابی کمیشن اور SIR پر راہل گاندھی کے بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے برخلاف پہلی مرتبہ اِن آئینی اداروں میں شفافیت قائم ہے۔
مرکزی وزیر پرلادھ جوشی نے بھی کانگریس لیڈر پر انتخابی کمیشن کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ جب کانگریس انتخابات ہارتی ہے تو وہ EVM اور ووٹنگ میں دھاندلی کے معاملے اُٹھاتی ہے۔