ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 28, 2025 9:36 AM | Karur Stampage

printer

تمل ناڈو کے Karur میں ایک بھگدڑ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 39 ہو گئی ہے۔ ریاستی سرکار نے اس حادثے کی جانچ کے لیے رٹائر جج، جسٹس ارونا Jagadeesan کی قیادت میں ایک کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تمل ناڈو کے Karur میں ایک سیاسی ریلی کے دوران بھگدڑ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 39 ہو گئی ہے، جبکہ حادثے میں 50 سے زیادہ زخمی ہوئے لوگوں کو مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے اور 23 سے زیادہ افراد ICU میں زیر علاج ہیں۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم-کے اسٹالن نے کل بھگدڑ میں مرنے والے افراد کے کنبوں کے لیے 10-10 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ ICU میں زیر علاج افراد کو ایک-ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کل کے بھگدڑ کے اس واقعے کی انکوائری کے لیے ہائی کورٹ کے رٹائر جج، جسٹسAruna Jagadeesan  کی قیادت میں ایک رکنی کمیشن قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مرکز نے اس حادثے پر ریاستی سرکار سے ایک رپورٹ طلب کی ہے۔

اس ریلی کا اہتمام فلم اداکار سے سیاستداں بننے والے وِجے کی Tamilaga Vettri Kazhagam نے  کیا تھا۔ اداکار وِجے نے اس حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور سوگوار کنبوں کے تئیں دلّی تعزیت کا اظہار  کیا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ سی-پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بھگدڑ میں ہوئے جانی نقصان پر اپنے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ مرمو نے سوگوار کنبوں کے افراد کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے بھی اس حادثے میں زخمی ہوئے افراد کی تیزی سے اور مکمل صحتیابی کی دعا کی ہے۔×