تمل ناڈو کے گورنر آر این رَوی کو آج، DMK حکومت کے تیار کردہ متن کو، اِس کی خامیوں کے سبب، ریاستی اسمبلی میں اُن کے روایتی خطاب کے طور پر پڑھ کر سنانے سے روکا گیا۔ لوک بھون نے ایک تفصیلی وضاحت جاری کی ہے، جس میں خاص طور پر کہا گیا ہے کہ گورنر کو اِسے پڑھنے کا موقع دینے سے روکا گیا ہے۔ یہ کہا گیا ہے کہ گورنر کے مائکروفون کو بار بار بند کرکے انہیں اِس خطاب کو پڑھنے سے روکا گیا اور انہیں ایوان کے سامنے اپنے خیالات ظاہر نہیں کرنے دیا گیا۔
لوک بھون نے کہا کہ تمل ناڈو سرکار دعویٰ کرتی ہے کہ ریاست میں 12 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی بڑی سرمایہ کاری ہوئی ہے، جو سچائی سے بہت دور ہے۔ گورنر نے یہ وجہ بتاتے ہوئے واک آؤٹ کردیا کہ قومی ترانہ نہیں بجایا گیا۔
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا کہ گورنر کا یہ قدم کسی منتخبہ سرکار کی توہین ہے اور اِس قدم کو غیر آئینی قرار دیا۔