تمل ناڈو کے بلوں کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سپریم کورٹ کو ایک ریفرنس بھیجا ہے، جس میں عدالتِ عالیہ سے 14 نکات کے جوابات دینے کو کہا گیا ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ بلوں کے بارے میں کیا کوئی فیصلہ کرنے کیلئے گورنروں کے واسطے وقت کی کوئی حد مقرر کی جاسکتی ہے، جبکہ آئین میں اِس طرح کے کسی وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ آئین کی دفعہ 200 اور 201 میں گورنروں اور صدرِ جمہوریہ کیلئے بلوں کی منظوری کا طریقہئ کار بتایا گیا ہے تاہم اِس میں کسی وقت کا تعین نہیں ہے۔ صدرِ جمہوریہ نے اپنے ریفرنس میں عدالتِ عالیہ سے کہا ہے کہ آئین کی دفعہ 200 کے تحت گورنر کو پیش کئے گئے بل کے سلسلے میں کیا کیا آئینی راستے اختیار کئے جاسکتے ہیں۔ آئین کی دفعہ 143 اور شق ایک کے تحت صدر جمہوریہ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ قانونی اور عوامی اہمیت کے حامل معاملات پر سپریم کورٹ سے رائے لے سکتی ہیں۔
Site Admin | May 15, 2025 3:59 PM
تمل ناڈو کے بلوں کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سپریم کورٹ کو ایک ریفرنس بھیجا ہے،