وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ GST بچت اُتسو، جو پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے شروع ہوا ہے، سے سماج کے سبھی طبقوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ تمل ناڈو کی معیشت پر GST اصلاحات کے مثبت اثرات پر آج رپورٹ پیش کی جارہی ہے۔
GST اصلاحات کا مقصد تمل ناڈو کی گوناگوں دستکاری کو بڑھاوا دینا اور ریاست کے مضبوط صنعتی شعبوں کو مختلف فائدہ پہنچانا ہے۔ اگلے دور کی GST اصلاحات کے تحت حکومت نے ہاتھ سے بُنی اشیاء، کشیدہ کاری، مشہور کانچی پورم سِلک پر زری اور دیگر سازوسامان پر ٹیکس کی شرح کو 12 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کردیا ہے۔ ٹیکس میں کی گئی کمی سے MSMEs کو خاطر خواہ مدد ملے گی اور عالمی بازار میں برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ اِسی طرح لکڑی پر کی گئی کاریگری، روایتی گُڑیا اور کھلونوں پر بھی ٹیکس کی شرح گھٹا کر 5 فیصد کردی گئی ہے، جس سے کاریگروں کے کنبوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ یہ اصلاحات دیہی روزگار کو استحکام بخشیں گی اور ساتھ ہی صنعتی ہَب کے طور پر تمل ناڈو کی پوزیشن کو مضبوط کریں گی۔