تمل ناڈو کے Karur میں ایک سیاسی ریلی میں بھگدڑ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 39 ہو گئی ہے۔ طبی تعلیم کے ڈائریکٹر کے مطابق 81 افراد زیرِ علاج ہیں۔ دو مریض کی حالت نازک ہے اور دونوں ہی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس افسوسناک واقعے میں جان گنوانے والے افراد کے لواحقین کو، وزیر اعظم قومی راحتی فنڈ سے دو – دو لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو 50 – 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اسی سے وابستہ ایک اور پیشرفت میں Tamilaga Vetri Kazhagam کے بانی اداکار سے سیاستداں بنے Vijay نے مہلوکین کے لواحقین کو 20 – 20 لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔
تمل ناڈو کے DGP، جی وینکٹ رَمن نے کہا کہ TVK پارٹی کے جنرل سکریٹری این آنند اور چار دیگر افراد کے خلاف بھگدڑ کے اِس واقعے کیلئے شکایت درج کی گئی ہے۔
Site Admin | September 28, 2025 2:57 PM
تمل ناڈو میں Karur میں بھگدڑ کے واقعے کیلئے TVK پارٹی کے جنرل سکریٹری اور چار دیگر افراد کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔ اس واقعے میں 39 افراد ہلاک ہوگئے