November 17, 2025 9:32 AM | TN Rain

printer

تمل ناڈو میں موسمیات کے علاقائی مرکز نے سری لنکا کے ساحل کے قریب جنوب مغربی خلیجِ بنگال پر کم دباؤ کا حلقہ بننے کی پیش گوئی کی ہے۔

تمل ناڈو میں موسمیات کے علاقائی مرکز نے سری لنکا کے ساحل کے قریب جنوب مغربی خلیجِ بنگال پر کم دباؤ کا حلقہ بننے کی پیش گوئی کی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اس کے مغرب، شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ کم دباؤ کے سبب کَڈلور، Mayiladuthurai، ناگا پٹّنم اور Tiruvarur اضلاع میں کہیں کہیں تیز سے بہت تیز بارش ہو سکتی ہے، جبکہ دیگر مقامات پر بہت تیز بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 سمندری طوفان مونتھا کے بعد بارش میں آئی معمولی کمی کے بعد ساحلی علاقوں میں اس ہفتے دو بارہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ ڈیلٹا کے کئی اضلاع اور جنوبی خطے کے کچھ ضلعوں میں بڑے پیمانے پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ کو احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے ریاستی مرکز کی جانب سے24 گھنٹے نگرانی جاری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔