ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 25, 2025 9:43 PM

printer

تمل ناڈو میں سمندری طوفان سے نمٹنے کی تیاری کی جارہی ہے کیونکہ جنوب مشرقی خلیج بنگال پر بنے ہوا کے کم دبائوکے حلقے کے کَل شدت اختیار کرکے ہوا کے گہرے دبائو کے حلقے میں تبدیل ہونے کا امکان ہے

خلیجِ بنگال کے جنوب مشرق میں بنا، ہوا کا کم دباؤ ابھی وہیں مرکوز ہے اور یہ چنئی سے تقریباً 950 کلومیٹر مشرق-جنوب مشرق، وشاکھا پٹنم سے 960 کلومیٹر جنوب مشرق اور آندھرا پردیش کے Kakinada سے تقریباً 970 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
امکان ہے کہ ہوا کا یہ کم دباؤ، کل تک مزید شدت اختیار کرے گا اور یہ شمال مغرب کی سمت بڑھتے ہوئے 28 اکتوبر کی صبح تک ایک شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلے گا۔ قوی امکان ہے کہ یہ سمندری طوفان 28 اکتوبر کی شام یا رات کے وقت آندھرا پردیش کے مچھلی پٹنم اور کلِنگا پٹنم کے درمیان ساحل کو پار کرے گا۔
طوفان سمندر کے وسطی علاقے سے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے، ایسے میں تمل ناڈو کی 9 بندرگاہوں پر، پورٹ سگنل وارننگ نمبر 1 جاری کر دی گئی ہے۔ چنئی اور آس پاس کے علاقوں میں آسمان ابر آلود اور ٹھنڈا موسم ہے نیز وقفے وقفے سے ہلکی سے اوسط بارش بھی ہو رہی ہے۔تروولور، چنگل پیٹ اور رانی پیٹ علاقوں میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔مرینا بیچ کے کنارے ماہی گیروں کی کشتیاں قطار میں کھڑی ہیں کیونکہ وہ سمندر میں نہیں گئے ہیں۔ احتیاطی اقدام کے طور پر سڑکوں کے کنارے درختوں کی شاخیں کاٹ دی گئی ہیں۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو 215 کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامی صورتحال کے لیے 100 سے زیادہ کشتیاں تیار رکھی گئی ہیں۔عوام کے لیے ایک ٹول فری نمبر بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع دی جا سکے۔اس کے علاوہ، ایک بروقت نگرانی نظام بھی قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔