تمل ناڈو میں آج صبح Thiruvallur کے نزدیک ایک مال گاڑی پر موجود ڈیزل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ یہ ٹرین Ennore سے آرہی تھی۔ Walajabad جانے والی اِس ٹرین پر ہائی اسپیڈ ڈیزل کے 45 ٹینکرس تھے اور یہ Thiruvallur ضلعے کے Egattur کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی۔ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ آگ بجھانے والے عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے اور دوسرے ٹینکروں میں ڈیزل ٹرانفسر کرنے کا عمل جاری ہے۔ کئی مسافر ٹرین اور مال گاڑیوں کا راستہ بدلا گیا ہے اور چنئی سے Arakkonam کے درمیان ریل خدمات عارضی طور پر معطل ہیں۔ ریلوے کے مطابق اب تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔
Site Admin | July 13, 2025 9:50 PM
تمل ناڈو میں آج صبح Thiruvallur کے نزدیک ایک مال گاڑی پر موجود ڈیزل ٹینکر میں آگ لگ گئی