تمل ناڈو میں آج صبح تین طلبا ہلاک اور 5 طلبا اُس وقت زخمی ہوگئے جب ایک اسکول وین Cuddalore اور Alapakkam کے درمیان Villupuram-Mayiladuthurai مسافر ٹرین کی زد میں آگئی۔ جنوبی ریلوے نے جانی اتلاف اور زخمیوں کے لیے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ حادثہ کی تحقیقات کے لیے حکم دیاگیا ہے۔ ریلوے کے ڈاکٹرس پڈوچیری کے JIPMER اسپتال میں زخمیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اِس حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کیلئے مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مہلوکین کے اہل خانہ کے لیے 5-5 لاکھ روپے، سنگین طور پر زخمیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے اور دیگر زخمیوں کے لیے 50-50 ہزار روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔
Site Admin | July 8, 2025 3:07 PM
تمل ناڈو میں آج صبح تین طلبا ہلاک اور 5 طلبازخمی ہوگئے
