تمل ناڈو میں، چیف الیکٹورل افسر محترمہ ارچنا پٹنائک نے انتخابی فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی SIR کے بعد آج ووٹروں کی فہرست کا مسودہ جاری کیا۔ اس موقع پر چنئی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ SIR کے بعد ووٹر فہرستوں کے اس مسودے میں 5 کروڑ 43 لاکھ 76 ہزار 755 ووٹر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس مسودے میں 97 لاکھ 37 ہزار 832 لوگوں کا نام ہٹا دیا گیا۔
انتخابی فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی، SIR مہم تمل ناڈو میں 4 سے 14 دسمبر تک جاری رہی۔ آج انتخابی فہرستوں کا مسودہ چیف الیکٹورل افسر نے جاری کیا۔ 6 کروڑ 41 لاکھ 14 ہزار 587 ووٹروں کے نام درج تھے۔ بوتھ لیول افسران، BLO نے ریاست کے 38 اضلاع میں گھر گھر جاکر فارم تقسیم کیے۔ اب انتخابی فہرست کے مسودے میں ووٹروں کی تعداد 5 کروڑ 43 لاکھ 76 ہزار 755 ہے۔ ان میں 2 کروڑ 66 لاکھ مرد جبکہ 2 کروڑ 77 لاکھ خواتین ہیں۔ اس انتخابی فہرستوں کے اس مسودے میں جن کا نام شامل نہیں ہے، ان کیلئے دو ہفتے تک خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس مسودے میں جن اہل افراد کے نام شامل نہیں ہیں، اس سے متعلق دعوے، اعتراضات وغیرہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 جنوری ہے۔