تمل ناڈو سرکار نے Karur میں ایک سیاسی ریلی کے دوران ہونے والی بھگڈر کے واقعے کی چھان بین کیلئے ہائی کورٹ کی سابق جج، جسٹس Aruna Jagadeesan کی سربراہی میں ایک رکنی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دی ہے۔ اِس واقعے میں 40 افراد ہلاک اور 80 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ یہ واقعہ، کل Tamilaga Vetri Kazhagam کی جانب سے منعقدہ ایک بڑے اجتماع کے دوران ہوا، جس کا اہتمام، اداکار سے سیاستداں بننے والے اور پارٹی کے بانی وجے کا خیر مقدم کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔ انکوائری کمیشن نے آج شام اپنی تحقیقات شروع کر دی ہے اور جسٹس Jagadeesan نے اُس جگہ کا دورہ کیا جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔
بھگڈر کے واقعے کو تقریباً 24 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ فورینسک ماہرین کی جانچ کیلئے جائے واقعہ کی مکمل طور پر گھیرا بندی کر دی گئی ہے۔ اسپتالوں میں دلخراش منظر ہے جہاں لوگوں کو اُن کے رشتے داروں کی لاشیں سپرد کی جا رہی ہیں۔ اسپتالوں میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے گئے ہیں کیونکہ سیاسی رہنماؤں کے وہاں پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جسٹس Aruna Jagadeesan نے بھی مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا، جن میں زخمیوں کا علاج ہو رہا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مہلوکین کے قریبی رشتے داروں کو وزیر اعظم کے قومی امدادی فنڈ سے دو دو لاکھ روپے دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
Site Admin | September 28, 2025 9:47 PM
تمل ناڈو سرکار نے کرور میں ایک ریلی میں بھگدڑ کے واقعے کی تفتیش کیلئے ایک رکنی کمیشن تشکیل دیا ہے۔ اس واقعے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے