تلنگانہ کے Srisailam Left Bank Canal سرنگ میں صورتحال اب بھی نازک ہے، کیونکہ اب بھی پھنسے ہوئے لوگوں تک پہنچنے کے لیے رسائی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ راحت اور بچاؤ کارروائیاں پورے زور شور سے جاری ہیں۔ ریاست کے آبپاشی کے وزیر اُتّم کمار ریڈّی نے میڈیا کو بتایا کہ پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت بچانے کے لیے سبھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راحتی ٹیموں کے سرنگ کے اندر 12 سے 13 کلو میٹر تک جانے کے باوجود راحت و بچاؤ کارروائیوں میں پانی کا رساؤ اور جمی ہوئی مٹّی روکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ حالانکہ کئی مرتبہ راحتی ٹیمیں سرنگ میں پھنسے ہوئے افراد تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ سرنگ میں آکسیجن کی سپلائی اور پانی نکالنے کے لیے لگاتار انتظامات کیے گئے ہیں۔
ہفتے کی صبح ناگر کرنُول ضلعے میں Domalapenta کے نزدیک سرنگ کی چھت کا ایک حصہ گرنے پر تقریباً ایک درجن لوگ زخمی اور دو انجینئروں اور 6 مزدوروں سمیت 8 افراد سرنگ کے اندر پھنس گئے تھے۔ ×