February 23, 2025 9:43 PM

printer

تلنگانہ کے نگرکرنول ضلعے میں Domalapenta کے مقام پرSri Sailam Left Bank Canal ٹنل پروجیکٹ کے اندر پھنسے آٹھ افراد کو بچانے کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں

تلنگانہ کے نگرکرنول ضلعے میں Domalapenta کے مقام پرSri Sailam Left Bank Canal ٹنل پروجیکٹ کے اندر پھنسے آٹھ افراد کو بچانے کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ فوج، قدرتی آفات کے انتظامیہ، Singareni Coal اور مقامی حکام کی بچاؤ کی ٹیموں کے ذریعے ان آٹھ افراد کو بچانے کی کارروائی پر مکمل توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ اس سرنگ میں SLBC ٹنل کے گرے ہوئے حصے میں آٹھ افراد اور انجینئر پھنس گئے ہیں۔ گذشتہ روز صبح ہوئے اِس حادثے میں دو انجینئر اور چھ ورکر شامل ہیں، جو کہ ملک کے مختلف حصوں سے ہیں۔ بہت سے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ریاستی وزیر جے کرشنا راؤ، جو وزیر آبپاشی اُتم کمار ریڈی کے ساتھ جائے حادثہ پر ہیں، نے میڈیا کو بتایا کہ بچاؤ کی ٹیموں نے پھنسے ہوئے انجینئروں اور ورکروں تک پہنچنے کی کئی مرتبہ کوشش کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ ٹیمیں کیچڑ، پانی اور جمع ہوئے ریت کی وجہ سے اُن لوگوں تک پہنچنے میں چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہیں جبکہ آخری حصہ ناقابل رسائی ہو رہا ہے۔
اس واقعے کے رونما ہونے کے تقریباً 36 گھنٹے بعد بھی، پروجیکٹ اور سائٹ انجینئروں اور چھ ورکروں سمیت آٹھ افراد SLBC ٹنل پروجیکٹ کے اندر پھنسے ہوئے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔ فوج، قدرتی آفات کے انتظامیہ اور Singareni Coal کانکنی کی ٹیموں سمیت بچاؤ کی ٹیموں کی مرکوز کاوشوں کے باوجود پھنسے ہوئے افراد تک پہنچنے کیلئے درپیش چیلنجوں کو ابھی عبور کرنا باقی ہے۔ حکام کے مطابق بچاؤ کی ٹیموں نے ٹنل کے اندر تقریباً 12-13 کلو میٹر تک رسائی کرنے کا انتظام کیا ہے۔ البتہ ٹنل کا آخری حصہ خطرناک صورتحال میں ہے۔ اور اس بات کا اندیشہ ہے کہ ملبے کو ہٹانے کیلئے مزید کھدائی سے ٹنل کا اور حصہ گرجائے گا۔ ریاستی وزرا نے، جو کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، بتایا کہ اس صورتحال نے بچاؤ کے مشن کے سامنے ایک بڑا چیلنج کھڑا کردیا ہے۔
حالانکہ پانی نکالنے کا عمل شروع ہوچکا ہے، لیکن یہ بات کہنا مشکل ہے کہ بچاؤ کی ٹیموں کو پوری طور پر رسائی کرنے کے قابل بنانے کیلئے کتنا وقت لگے گا۔ انھوں نے بتایا کہ تمام امکانات کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ ان لوگوں کو بچایا جاسکے جو ٹنل کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ ٹنل کو دوسری جانب سے یا اطراف سے کھولا جائے۔ بچاؤ کی ٹیموں کو پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ طور پر باہر نکالنے کیلئے ٹنل کے اختتام پر ابھی روشنی دیکھنی باقی ہے۔
اسی دوران تلنگانہ کے گورنر Jishnu Dev Varma نے ٹیلیفون پر مقامی حکام سے بات کی اور جاری بچاؤ کارروائیوں کے بارے میں معلوم کیا۔ گورنر کو ٹنل میں پھنسے ہوئے افراد کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کیلئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں۔ گورنر نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس ٹنل میں پھنسے ہوئے افراد کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔