ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 3, 2025 2:47 PM | telangana accident

printer

تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلعے میں ایک ٹرک اور بس کے ٹکرانے سے 19 افراد کی موت ہوگئی۔ صدرِ جمہوریہ، نائب صدر اور وزیراعظم نے لوگوں کی موت ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلعے میں Chevella کے نزدیک آج صبح ایک سڑک حادثے میں 19 افراد کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ آج صبح آٹھ بجے کے آس پاس وقارآباد-حیدرآباد پٹی پر اُس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک RTC بس سے جا ٹکرایا۔ وقارآباد کے اعلیٰ پولیس افسر کے مطابق 20 زخمی افراد کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریاستی سرکار نے حادثہ کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کیلئے حیدرآباد میں ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے۔

اِس کے نمبر اس طرح ہیں:              نو نو ایک دو – نو ایک نو پانچ-  چار پانچ

دوسرا نمبر ہے:                         نو چار چار صفر –  آٹھ پانچ چار چار – تین تین

اِدھر ریاست کے وزیراعلیٰ Revanth Reddy نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ طبی امداد بلا تاخیر فراہم کریں۔ خصوصی طبی ٹیمیں وہاں بھیجی گئی ہیں۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور وزیراعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلعے میں المناک سڑک حادثے میں لوگوں کی موت ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے اِس حادثے پر رنج و غم ظاہر کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ جناب مودی نے وزیراعظم کے قومی امدادی فنڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے دو۔دو لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمیوں کو پچاس۔پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے۔x