ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 15, 2025 9:29 AM | THRC Quota

printer

تلنگانہ کے انسانی حقوق کے کمیشن THRC نے، غیر قانونی اور گمراہ کُن انسانی حقوق سے متعلق عنوانات، سرکاری علامات، وکیل کی علامات، پریس کی علامات اور دیگر ممنوعہ نشانات نمایاں کرنے کے لیے ریاست میں رجسٹرڈ تین گاڑیوں کا ازخود نوٹس لیا ہے۔

تلنگانہ کے انسانی حقوق کے کمیشن THRC نے، غیر قانونی اور گمراہ کُن انسانی حقوق سے متعلق عنوانات، سرکاری علامات، وکیل کی علامات، پریس کی علامات اور دیگر ممنوعہ نشانات نمایاں کرنے کے لیے ریاست میں رجسٹرڈ تین گاڑیوں کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ یہ اقدام تصدیق شدہ رپورٹوں اور فوٹوگرافی ثبوت کے بعد کیا گیا ہے، جس میں اس بات کو ظاہر کیا گیا ہے کہ اس طرح کی علامات کو نمایاں کرنے سے عوام، سرکاری اہلکار کی حیثیت کو سمجھنے میں گمراہ ہو سکتے ہیں۔

THRC نے تلنگانہ کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ احتیاطی اقدامات سے متعلق ایک ٹھوس رپورٹ پیش کرے۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل بھی سائرن کے غلط استعمال اور غلط شناخت بتانے سے متعلق کارروائی کرے اور ٹرانسپورٹ کمشنر گاڑیوں کے رجسٹریشن کی تصدیق کرے۔

گاڑی مالکان کو بھی تلقین کی گئی ہے کہ وہ اگلے ماہ کی 24 تاریخ کو اگلی سماعت تک اپنے جوابات پیش کریں۔×