تلنگانہ کی ریاستی سرکار نے اس مہینے کے آخر تک ریٹائرڈ جج، جسٹس پی سی گھوش کی سربراہی میں قائم عدالتی کمیشن کے سامنے کالیشورم پروجیکٹ سے متعلق تمام حقائق پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی کابینہ نے کَل حیدرآباد میں منعقدہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا۔ اس میٹنگ میں عدالتی کمیشن کے ذریعہ پروجیکٹ تفویض کئے جانے کے طریقہ کار سے متعلق اٹھائے گئے سوالات پر بھی بات چیت کی گئی، جس کے تحت سابقہ سرکار نے پروجیکٹ کو اپنی منظوری دی تھی۔ کابینہ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے ریوینیو کے ریاستی وزیر پی سری نواس ریڈی نے کہا کہ کابینہ نے دریائے گوداوَری کا پانی مختص کئے جانے کے سلسلے میں ریاست کے مفاد میں کسی بھی حد تک جانے کا عزم کیا ہے۔×