تلنگانہ میں BRS کے کارگزار صدر اور سابق وزیر کے تارک راما راؤ آج فارمولا ای-کار کی ریس کے مقابلے کے سلسلے میں جاری تحقیقات کے معاملے میں بدعنوانی کی روک تھام سے متعلق بیورو ACB کے سامنے پیش ہوئے۔ یہ معاملہ 2023 میں فارمولا ای-ریس کے مقابلوں کے انعقاد کے سلسلے میں فنڈز کے نامناسب استعمال کے الزامات سے تعلق رکھتا ہے۔ صبح سے 6 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی جاتی رہی۔ بتایا جاتا ہے کہ ACB کے افسران جناب راؤ سے الزامات کے سلسلے میں سوال وجواب کر رہے ہیں۔
Site Admin | January 9, 2025 9:21 PM
تلنگانہ میں BRS کے کارگزار صدر اور سابق وزیر کے تارک راما راؤ آج فارمولا ای-کار کی ریس کے مقابلے کے سلسلے میں جاری تحقیقات کے معاملے میں بدعنوانی کی روک تھام سے متعلق بیورو ACB کے سامنے پیش ہوئے
