تلنگانہ میں گرام پنچایت کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ اِس مرحلے میں ریاست کے 31 اضلاع کے تین ہزار 911 سرپنچ عہدوں اور 29 ہزار 913 وارڈ ممبروں کیلئے ووٹنگ ہوگی۔ ووٹنگ دوپہر ایک بجے تک ہوگی۔
57 لاکھ سے زیادہ ووٹر 12 ہزار 782 سرپنچ امیدواروں اور 71 ہزار سے زیادہ وارڈ ممبر امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔x