کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے تلنگانہ حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاست میں کسانوں کے جائز مطالبے کو پورا کرنے کیلئے ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔ وزیر موصوف نے ضرورت کے مطابق یوریا کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے افسران کو ہدایت دی۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے کل نئی دلّی میں جناب نڈا سے ملاقات کرکے ریاست میں کھادوں کی دستیابی کے بارے میں بات چیت کی تھی۔ x
Site Admin | July 9, 2025 11:22 PM
تلنگانہ میں کسانوں کے جائز مطالبے کو پورا کرنے کیلئے ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی: جے پی نڈا