February 23, 2025 3:23 PM

printer

تلنگانہ میں نگرکرنول کی ایک سرنگ میں پھنس جانے والے آٹھ کارکنوں کو نکالنے کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے۔

تلنگانہ میں Sri Sailam Left Bank Canal (SLBC) کی ایک سرنگ میں پھنسے آٹھ افراد کو بچانے کی مہم میں اب فوج کے جوان بھی شامل ہوگئے ہیں۔ بچاؤ کام پورے زور و شور سے جاری ہے۔ کَل سرنگ کی چھت گرجانے سے 12 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے تھے اور 8 وہاں پھنس گئے ہیں، جن میں پروجیکٹ اور سائٹ انجینئرس بھی شامل ہیں۔ سکندرآباد سے فوج کی انجینئر ٹاسک فورس کے جوانوں کو وہاں بھیجا گیا ہے اور فوج کے یہ جوان امدادی کام میں شامل ہوگئے ہیں، جس سے بچاؤ کی کوششوں کو مزید تقویت ملی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔