تلنگانہ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی ریاستی اتھارٹی کی جانب سے شدید بارش سے متاثرہ کاماریڈی، نظام آباد اور میدک ضلعوں میں بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔
اس دوران کئی کالونیاں اور گاؤں اب بھی سیلابی پانی کی زد میں ہیں۔
قومی شاہراہ 44 پر جہاں سداشیو نگر اور بھکنور کے درمیان مختلف مقامات پر شاہراہ کو نقصان پہنچا تھا، ٹریفک کی بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ان ضلعوں میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس سے پہلے بارش سے کچھ حد تک راحت ملی تھی۔
اس دوران حکومت نے ایک ہزار کلومیٹر کی لمبائی میں قریب 800 ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی پہچان کی ہے۔
سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 31 مقامات پر سڑکیں بہہ گئی ہیں جبکہ 10 جگہوں پر عارضی بحالی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
350 سے زیادہ جگہوں پر نالوں پر بنی سڑکوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے 29 مقامات پر ٹریفک کو موڑ دیا گیا ہے۔ کاماریڈی اور میدک ضلعوں میں اسکول اور تعلیمی ادارے کَل لگاتار دوسرے دن بھی بند رہے۔x