ممنوعہ CPI مائونواز کے37 روپوش ارکان، جس میں ریاستی کمیٹی کے تین سینئر ممبر بھی شامل ہیں، تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں قومی دھارے میں دوبارہ شامل ہوگئے۔ اِس میں وہ 25 خواتین بھی شامل ہیں جنھوں نے تلنگانہ کے DGP بی شیودھر ریڈی کے سامنے خودسپردگی کی۔ اِنھوں نے ایکAK-47 اور کچھ گولی بارود سمیت آٹھ فائر آرمس کی بھی حوالے کئے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب ریڈی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں اِس ممنوعہ پارٹی کیلئے یہ سب سے تکلیف دہ صورتحال میں سے ایک ہے۔ یہ سبھی افراد میڈیا سے گفتگو کے دوران موجود تھے۔
Site Admin | November 22, 2025 9:47 PM
تلنگانہ میں ریاستی کمیٹی کےتین ممبروں سمیت ممنوعہCPIمائونوازوںکے37روپوش ارکان نے خودسپردگی کی ہے