تلنگانہ میں ریاستی انتخابی کمیشن نے پنچایتی انتخابات کیلئے تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ ریاست میں آئندہ ماہ 11، 14 اور 17 کو تین مرحلوں میں انتخابات کرائے جائیں گے۔
ان انتخابات میں پارٹی کی بنیاد پر ووٹ نہیں ڈالے جائیں گے۔ کل شام میڈیا کانفرنس سے خطاب میں ریاستی الیکشن کمشنر Rani Kumundini نے بتایا کہ 31 اضلاع میں 12 ہزار 728 سرپنچوں کی سیٹیں اور ایک لاکھ 12 ہزار 242 وارڈ شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں چار ہزار 236 پنچایتیں، دوسرے مرحلے میں چار ہزار 333 اور آخری مرحلے میں، چار ہزار 159 پنچایتوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ رائے دہندگان ایک لاکھ سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹ ڈالیں گے۔×