تلنگانہ میں بھی عید میلاد النبی پوری ریاست میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ البتہ کَل گنیش چترتھی کے موقع پر مورتیوں کو سپردِ آب کیے جانے کے مدِّنظر میلاد جلوس اِس مہینے کی 14 تاریخ کو نکالے جائیں گے۔
حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیگر علاقوں میں میلاد النبی بڑے پیمانے پر منائی جا رہی ہے،کیونکہ اِس مرتبہ پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ڈیڑھ ہزار واں یومِ ولادت ہے۔ کئی تنظیموں نے جلسوں اور وعظ کے انعقاد کے ساتھ ساتھ اسپتالوں اور یتیم خانوں میں خون کے عطیے کے کیمپ اور غذائی اشیا تقسیم کرنے جیسے سماجی خدمت کے پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔ مرکزی میلاد جلوس کمیٹی نے آج میلاد النبی منانے اور بڑا جلوس اِس مہینے کی 14 تاریخ کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حیدرآباد اور ریاست کے دیگر مقامات پر کل گنیش جی کی مورتیوں کو سپرد آب کیے جانے کے تناظر میں ایسا کیا گیاہے۔