تلنگانہ میں بچاؤ ٹیموں نے بورنگ مشین کے پرزوں کو کاٹنے کا کام شروع کردیا ہے اور Srisailam Left Bank Canal میں پھنسے آٹھ افراد تک رسائی میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے۔ ساؤتھ سینٹرل ریلوے کے پلازما کٹر، بچاؤ کے کاموں میں رکاوٹ بن رہے اسٹیل اور لوہے کے ملبے کو صاف کرنے کی کارروائی انجام دے رہے ہیں۔
ایک رپورٹ۔ V-C Lakshmi
SLBC ٹنل میں پانی نکالنے اور گاد ہٹانے کے کام کے دوران کچڑے کے ڈھیر نکل رہے ہیں، جہاں پھنسے 8 کارکنوں کو بچانے کیلئے ملٹی ایجنسی رِسکیو مشن جاری ہے۔ بچاؤ ٹیمیں حادثے کے 6 دن بعد بھی پھنسے ہوئے کارکنان سے رابطہ قائم نہیں کرپائی ہیں۔ آبپاشی کے ریاستی وزیر اُتم کمار ریڈی نے بتایا کہ بچاؤ کارروائی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کثیر ایجنسی کارروائی کے دوران جدید آلات اور مہارتوں کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ کام دو سے تین دن میں مکمل کرلیا جائے گا۔ بھارتی فوج اور آفات کے بندوبست سے متعلق ماہرین پر مبنی 11 ٹیمیں اس کام میں مصروف ہیں۔