September 2, 2025 9:38 PM

printer

تلنگانہ میں ایک اہم سیاسی واقعے میں بھارت راشٹر سمیتی (BRS) کی MLC کے۔ کویتا کو اپن کے والد اور پارٹی صدر K چندر شیکھر راؤ نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بعد آج فوری طر سے پارٹی سے معطل کر دیا

تلنگانہ میں ایک اہم سیاسی واقعے میں بھارت راشٹر سمیتی (BRS) کی MLC کے۔ کویتا کو اپن کے والد اور پارٹی صدر K چندر شیکھر راؤ نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بعد آج فوری طر سے پارٹی سے معطل کر دیا۔ اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سکریٹری اور تادیبی امور کے انچارج T رویندر راؤ اور سومابھرت کمار نے محترمہ کویتا کے حالیہ رویّے کو پارٹی کے مفاد کو نقصان پہنچانے کا سبب قرار دیا۔ محترمہ کویتا نے اپنے رشتے کے بھائی اور سابق وزیر T ہریش راؤ اور ایک دیگر رشتے کے بھائی سنتوش کمار کو کالیش ورم پروجیکٹ کی CBI چھان بین کے دوران KCR کو بدنام کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ ریونتھ ریڈی کے ساتھ ساز باز کرنے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے حالیہ ہفتوں میں پارٹی قیادت کی کھلے عام نکتہ چینی کی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔