February 25, 2025 9:16 PM

printer

تلنگانہ میں، MLC انتخابی مہم آج شام اختتام پذیر ہوگئی۔ وارنگل-کھمم-نالگونڈہ ٹیچرس حلقے اور کریم نگر-نظام آباد- عادل آباد- میدک ٹیچرس اور گریجویٹس MLC حلقوں کیلئے پولنگ اس مہینے کی 27 تاریخ کو ہوگی

تلنگانہ میں، MLC انتخابی مہم آج شام اختتام پذیر ہوگئی۔ وارنگل-کھمم-نالگونڈہ ٹیچرس حلقے اور کریم نگر-نظام آباد- عادل آباد- میدک ٹیچرس اور گریجویٹس MLC حلقوں کیلئے پولنگ اس مہینے کی 27 تاریخ کو ہوگی۔ ریاست بھر میں تقریباً 15 اضلاع پر محیط تین حلقوں میں مجموعی طور پر 90 امیدوار میدان میں ہیں۔ کریم نگر گریجویٹس حلقے میں تین لاکھ 41 ہزار سے زیادہ گریجویٹس ہیں تو دوسری جانب اسی حلقے میں 25 ہزار سے زیادہ ٹیچرس ہیں۔ BJP تمام تین حلقوں میں چناؤ میدان میں ہے جبکہ BRS چناؤ نہیں لڑ رہی ہے۔ حکمراں کانگریس امیدوار ایک سیٹ پر انتخاب لڑ رہی ہے جبکہ باقی سیٹوں پر یہ یونین اراکین کی حمایت کر رہی ہے۔ اسی دوران، انتخابی حکام، پولنگ کیلئے مناسب انتظامات کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔