تلنگانہ قانون ساز اسمبلی نے چار بلوں کو متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔ ان میں تلنگانہ پنچایتی راج ترمیمی بل 2026بھی شامل ہے، جس کے تحت 2 سے زیادہ بچے والے امیدواروں کے مقامی اداروں کے انتخابات میں حصہ لینے پر لگی پابندی ہٹالی گئی ہے۔ بل کو متعارف کرتے ہوئے پنچایتی راج کے ریاستی وزیر Anasuya Seethakka نے 1980 اور 1990 کی دہائی میں آبادی کو کنٹرول کرنے سے متعلق سال 1994 میں نافذ پابندی کا ذکر کیا، جن میں غذا کی یقینی فراہمی، ملازمتیں اور غربت کے خاتمے کو لاحق خطرات شامل تھے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ تلنگانہ کے دیہی علاقوں میں مجموعی شرح پیدائش میں کمی آئی ہے اور یہ ایک اعشاریہ سات بچہ فی خاتون ہوگئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایک اعشاریہ سات بچہ فی خاتون کی موجودہ شرح پیدائش سے مستقبل میں ریاست کے آبادی کے تناسب پر اثر پڑ سکتا ہے۔x