تلنگانہ ریاست کے کاما ریڈّی، میدک اور نرمل ضلعے انتہائی شدید بارش سے متاثر ہیں۔

تلنگانہ ریاست کے کاما ریڈّی، میدک اور نرمل ضلعے انتہائی شدید بارش سے متاثر ہیں۔ ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی شدید بارش ہو ری ہے۔ کئی گاؤوں ڈوبے ہوئے ہیں، جبکہ شہروں اور قصبوں میں ندیوں اور دریاؤں کے لبریز ہوکر بہنے سے سیلاب آگیا ہے۔ آفات سے بچاؤ کی قومی اور ریاستی ٹیموں نے اب تک کاما ریڈّی ضلع میں 1 ہزار سے زیادہ لوگوں کو بچایا ہے۔

تلنگانہ میں کُچھ ہی دنوں میں ہوئی موسلادھار بارش سے کاما ریڈّی، میدک اور نِرمل ضلعوں سمیت دیگر قصبوں اور گاؤوں میں سیلاب آگیا ہے۔ کاما ریڈّی کے علاوہ میدک اور نِرمل ضلعوں میں صورتحال اب بھی سنگین ہے، جہاں رہائشی علاقوں میں پانی بھر جانے کے بعد سینکڑوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ اِس دوران جنوب وسطی ریلوے نے بارش سے متاثرہ علاقوں سے گزرنے والی 30 ٹرینیں منسوخ کردی ہیں یا اُن کے اوقات میں تبدیلی کی ہے، کیونکہ سیلاب کا پانی پٹریوں کے اوپر سے بہہ رہا ہے۔ تلنگانہ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ ضلعوں میں راحت اور بچاؤ اقدامات کی نگرانی کے لیے خصوصی افسران کا تقرر کیا ہے۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈّی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا آج فضائی معائنہ کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔