تعلیم کے وزیر مملکت جینت چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے اسکولوں میں طلباء کی سلامتی کے معاملے میں کسی بھی چوک کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے۔ آج لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جناب چودھری نے کہا کہ طلباء کی سلامتی کے سلسلے میں وقتاً فوقتاً ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اسکول کے بورڈز کو رہنما خطوط جاری کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مرکزی وزارت تعلیم نے طلباء کی سلامتی اور خیروعافیت کو یقینی بنانے کیلئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک خط لکھا ہے۔