وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ 2020 کی قومی تعلیمی پالیسی ایک فلسفیانہ خاکے کے طور پر کام کررہی ہے، جس کا مقصد سبھی کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ وہ آج نئی دلّی میں 2025 کے Akhil بھارتیہ شِکشا سَماگم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ جناب پردھان نے کہا کہ 2020 کی تعلیمی پالیسی 2047 کے وِکست بھارت کے نصب العین کے حصول کیلئے ایک نہایت اہم راستہ بن گئی ہے۔ وزیرِ تعلیم نے کہا کہ یہ پالیسی بھارت کے تعلیمی نظام میں دوررس تبدیلیاں لارہی ہے۔
Site Admin | July 29, 2025 3:10 PM
تعلیم کے وزیر دھرمیندھر پردھان نے کہا ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 نے بھارت میں عالمی درجے کی تعلیم کو فروغ دینے کے روڈ میپ کی بنیاد رکھی ہے