تعلیم کے وزیر دھرمیندر پردھان نے آج ملک کی پانچ کلاسیکی زبانوں کی نمائندگی کرنے والے 55 نایاب اور گرانقدر ادبی تخلیقات جاری کی ہیں۔ یہ زبانیں ہیں: تمل، تیلگو، ملیالم، کنڑ اور اڑیہ۔ اِن کتابوں کو سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین Languages نے شائع کیا ہے۔ نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے، جناب پردھان نے کہا کہ بھارت کی زبانیں ملک کے معاشرے کو متحد کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے، اِس بات پر زور دیا ہے کہ سبھی بھارتی زبانیں، قومی زبانیں ہیں۔ وزیرِ موصوف نے یہ بات بھی کہی کہ گذشتہ برس حکومت نے مزید پانچ بھارتی زبانوں کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کیا تھا۔ یہ زبانیں ہیں: مراٹھی، تیلگو، بنگالی، آسامی، پالی اور پراکرت۔
Site Admin | January 6, 2026 2:57 PM
تعلیم کے وزیر دھرمیندر پردھان نے ملک کی پانچ کلاسیکی زبانوں کی نمائندگی کرنے والی 55 نایاب اور گرانقدر ادبی تخلیقات جاری کی ہیں