تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کانگریس کے اِس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ حکومت نے، دیگر پسماندہ طبقات، OBCs کیلئے کچھ نہیں کیا ہے۔ جناب پردھان نے مطلع کیا کہ حکومت نے نہ صرف شمولیت کا وعدہ کیا بلکہ اِسے دستیاب بھی کرایا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے منظورشدہ عہدوں کی تعداد میں 2025 میں 18 ہزار 951 تک اضافہ کیا ہے اور خالی جگہوں کو کم کرکے 37 فیصد سے 25 اعشاریہ آٹھ صفر فیصد کیا ہے۔ جناب پردھان نے کہا کہ آٹھ ہزار 150 سے زیادہ تدریسی عہدوں کو پُر کیا گیا ہے جن میں 13 فیصد SC، چھ اعشاریہ چھ فیصد ST اور 22 اعشاریہ آٹھ فیصد OBC امیدوار شامل ہیں۔
Site Admin | July 25, 2025 9:42 PM
تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کانگریس کے اِس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ حکومت نے، دیگر پسماندہ طبقات، OBCs کیلئے کچھ نہیں کیا ہے