June 19, 2025 9:45 PM

printer

تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ 2047 تک ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا عزم پورا کرنے میں نوجوانوں کو اہم رول ادا کرنا ہوگا

تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ 2047 تک ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا عزم پورا کرنے میں نوجوانوں کو اہم رول ادا کرنا ہوگا۔ جناب پردھان آج اجمیر کے نزدیک راجستھان سینٹرل یونیورسٹی کے نویں تقسیمِ اسناد تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ آنے والی دو دہائیوں میں بھارت کو ایک طاقتور ملک بنانے کا ایک اجتماعی عزم ہے اور یہ عزم پورا کیا جائے گا۔
نوجوان نسل کی جانب سے محنت، مصمّم ارادہ اور جنون، اِس عزم کو پورا کریں گے۔ جناب پردھان نے کہا کہ عالمی صورتحال میں تبدیلی آرہی ہے اور بھارت ایک بڑی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔
جناب پردھان نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے نوجوانوں سے زور دے کر کہا کہ وہ نوکریاں کرنے کے بجائے خود کے روزگار قائم کریں اور اس طرح دوسرے نوجوانوں کو بھی روزگار فراہم کریں۔ انھوں نے کہا کہ نقطۂ نظر میں یہ تبدیلی ملک کو سب سے بڑی معیشت میں تبدیل کرے گی۔ جناب پردھان نے کہا کہ بھارت میں تعلیمی اداروں کا معیار مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔2014 میں دنیا کے سرکردہ 500 تعلیمی اداروں میں بھارت کے صرف 11 ادارے شامل تھے لیکن حالیہ رپورٹ میں ان اداروں کی تعداد بڑھ کر 54 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے تحت غیر ملکی یونیورسٹیوں کو بھارت میں ادارے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اور اب تک 8 غیر ملکی یونیورسٹیوں نے ملک میں کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔