ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 17, 2025 9:58 PM

printer

تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت دو نئے نکات کو شامل کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف نوکری کے خواہشمند افراد کو مدد ملے گی بلکہ نئے روزگار بھی تشکیل دیئے جاسکیں گے

تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت دو نئے نکات کو شامل کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف نوکری کے خواہشمند افراد کو مدد ملے گی بلکہ نئے روزگار بھی تشکیل دیئے جاسکیں گے۔ وزیر موصوف نئی دلّی میں دلّی یونیورسٹی کے ہندو کالج کی 126ویں یومِ تاسیس تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
جناب پردھان نے کہا کہ ملک بھر میں تحقیق کو فروغ دینے کیلئے ایک علیحدہ بنیاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کی تشکیل کے حکومت کے تصور اور بھارتی صنعت کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپے تک کے بغیر سود والے قرضے دستیاب ہیں۔ وزیر موصوف نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تحقیق اور اختراع سے متعلق فنڈس کا استعمال کریں۔