تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر انّاپورنا دیوی نے نئی دلّی کے وِگیان بھون میں آنگن واڑی مراکز اور اسکولوں کو ایک ہی جگہ قائم کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے۔ اس موقع پر جناب پردھان نے کہا کہ اس اقدام سے ہر ماں اور بچے کی مکمل دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا سکے گا اور یہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق سیکھنے کے عمل کی بنیاد کو مستحکم کرے گا۔ انہوں نے آنگن واڑی کارکنوں کے رول کو بچے کی زندگی میں پہلے استاد کے طور پر اُجاگر کیا اور بھارتی زبانوں کی تدریس میں مصنوعی ذہانت اور ٹکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے یہ اعلان بھی کیا کہ 3 سال کے اندر ملک بھر کے تقریباً 2 لاکھ اسکولوں کو براڈ بینڈ سے جوڑ دیا جائے گا، جس سے ڈیجیٹل لرننگ کو فروغ حاصل ہوگا۔×
Site Admin | September 4, 2025 10:08 AM | Pradhan - Angawadi
تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر انّاپورنا دیوی نے نئی دلّی کے وِگیان بھون میں آنگن واڑی مراکز اور اسکولوں کو ایک ہی جگہ قائم کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے۔
