December 31, 2025 9:49 AM | PM - Yuva 3.0 Results

printer

تعلیم کی مرکزی وزارت نے نوجوان مصنفین کی رہنمائی کی، وزیر اعظم کی اسکیم PM-YUVA کے تیسرے مرحلے کے تحت کرائے گئے مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

تعلیم کی مرکزی وزارت نے نوجوان مصنفین کی رہنمائی کی، وزیر اعظم کی اسکیم PM-YUVA کے تیسرے مرحلے کے تحت کرائے گئے مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ اِس مرحلے کے تحت 22 بھارتی زبانوں اور انگریزی میں، کتابوں کی 43 تجویزوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ تعلیم کی وزارت نے بتایا کہ منتخبہ تجویزوں کو، ممتاز دانشوروں کی 6 مہینے کی رہنمائی کے تحت کتابوں کی شکل دی جائے گی۔ وزارت نے یہ بھی بتایا کہ  ہر ایک منتخبہ مصنف کو 50 ہزار روپے ماہانہ کا وظیفہ دیا جائے گا اور اُس کی شائع شدہ کتاب پر تا حیات 10 فیصد رائلٹی بھی دی جائے گی۔

PM-YUVA تیسرے مرحلے کے تحت کتابوں کا پہلا Set اگلے سال شائع کیا جائے گا۔ اِس کا مقصد اگلی نسل کے مصنفین کی پرورش کرنا ہے، تاکہ ملک کے ادب اور خیالات کو، ملک اور بیرونِ ملک، پیش کیا جا سکے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔