وزارت تعلیم، آج سے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو تمباکو سے چھٹکارا دلانے کی مہم 3.0 کا آغاز کرے گی۔ وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ یہ قومی مہم، تمباکو سے آزاد نسل کے حکومت کے نظریے کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہوگا۔
60 روزہ تمباکو مخالف قومی مہم کے ذریعے نوجوانوں اور بچوں میں تمباکو نوشی مخالف بیداری پیدا کی جائے گی، ساتھ ہی تمباکو چھوڑنے کی خواہش رکھنے والوں کی مدد کی جائے گی اور اعلیٰ تعلیم کے اداروں اور اسکولوں میں صحت اور تندرستی سے متعلق ماحول کو فروغ دیا جائے گا۔ گلوبل یُوتھ ٹوبیکو سروے 2019 کے مطابق فی الوقت 13 سے 15 سال کی عمر کے درمیان 8 اعشاریہ چار فیصد طلباء تمباکو نوشی کررہے ہیں، جنہوں نے 10 سال کی اوسط عمر سے تمباکو نوشی شروع کی ہے۔ نوجوانوں کے بڑے پیمانے پر تمباکو نوشی کی لت کے شکار ہونے کے تناظر میں حکومت نے اِس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بیداری، روک تھام اور موثر عمل آوری جیسے اقدامات کے ذریعے جامع نقطہئ نظر اختیار کیا ہے۔
اِس مہم کے تحت مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی، جن میں My GOV پلیٹ فارم پر ”ورلڈ نو ٹوبیکو Quiz“ اور اسکول چیلنج، طلباء کے لیے تمباکو نوشی ترک کرنے کے لیے کاؤنسلنگ اور امدادی سیشنز اور دیگر جامع مواد موجود ہے۔