ترکیہ کے سب سے ب ڑے شہر استنبول میں آج زلزلے کے کئی جھٹکے آئے، جس کی وجہ سے عمارتیں ہلنے لگیں اور باشندوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ گھبرا کر اپنے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے۔
امریکہ کے ارضیاتی جائزے کے مطابق یہ زلزلہ، جس کی شدت 6 اعشاریہ 2 تھی، محض 10کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق اب تک بڑے پیمانے پر جانوں اور املاک کی تباہی کی کوئی خبر نہیں ہے۔×