ترکِ اسلحہ، عدم پھیلاؤ اور برآمداتی کنٹرول پر بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان مذاکرات کا ساتواں دور، آج نئی دلّی میں منعقد ہوا۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقوں نے دفاعی شعبے میں مصنوعی ذہانت اور کثیر رخی برآمداتی کنٹرول نظام کی ترقی سمیت نیوکلیائی، کیمیائی، حیاتیاتی غیر مسلح کاری، عدم پھیلاؤ اور روایتی ہتھیاروں پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ اِن مذاکرات سے باہمی افہام و تفہیم میں مدد ملی ہے اور یہ بھارت- آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں تعاون کریں گے۔ اس دوران بھارتی وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں غیر مسلح کاری اور بین الاقوامی سلامتی کے امور کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ Muanpuii Saiawi نے کی۔ وہیں آسٹریلیا کے وفد کی قیادت، محکمۂ خارجہ اور تجارت میں ہتھیاروں کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کیلئے سفیر محترمہ Vanessa Wood نے کی۔
Site Admin | August 12, 2025 9:34 PM
ترکِ اسلحہ، عدم پھیلاؤ اور برآمداتی کنٹرول پر بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان مذاکرات کا ساتواں دور، آج نئی دلّی میں منعقد ہوا
