تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ یوروپی یونین EU کو، سمندری خوراک کی برآمد میں پچھلے 3 مہینے کے دوران خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ یوروپی یونین EU کو، سمندری خوراک کی برآمد میں پچھلے 3 مہینے کے دوران خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ کَل تجارتی بورڈ کی ایک میٹنگ کی صدارت کے بعد جناب گوئل نے نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اِس سال ستمبر میں، 102 سمندری اداروں کو EU کی طرف سے منظوری دیے جانے کے بعد، یہ ترقی ہوئی ہے۔ جناب گوئل نے یہ بھی کہا کہ بھارت، دنیا بھر میں چیلنجنگ حالات کے باوجود ایک درخشاں ملک بننے کی جانب پیش قدمی کررہا ہے۔×