تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کَل Brussels کا اپنا دورہ مکمل کرلیا۔ Brussels میں انھوں نے بھارت-یوروپی یونین آزاد تجارتی معاہدے FTA کو آگے بڑھانے کے مقصد سے تجارت اور اقتصادی سلامتی کے، EU کمشنر Marcos Sefcovic کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کیے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب گوئل نے بتایا کہ اِن مذاکرات سے ایک متوازن اور بڑے معاہدے کی بنیاد پڑ گئی ہے، جس سے بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان تجارت میں مدد ملے گی۔
انھوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت- EU ایف ٹی اے سے متعلق جاری بات چیت سے دونوں معیشتوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے اور متوازن تعلقات قائم کرنے کا موقع ملا ہے۔x