ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 26, 2025 10:21 AM | Mumbai Goyal

printer

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر اسٹیل کی مانگ کو پورا کرنے میں اپنا تعاون دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر اسٹیل کی مانگ کو پورا کرنے میں اپنا تعاون دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ممبئی میں ”انڈیا اسٹیل“ سے خطاب کرتے ہوئے، جو چھٹی بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس ہے، جناب گوئل نے کہا کہ حکومت نے، گھریلو اسٹیل صنعت کو، بیرونِ ملک سے لائے گئے اسٹیل کو، ملک میں بلا ضرورت ذخیرہ کیے جانے اور اِس کی قیمتوں کو نامناسب طور پر کم کیے جانے سے محفوظ کیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت، کم سے کم دس سے بارہ آزاد تجارتی سمجھوتوں FTS کے لیے، کئی ملکوں اور یوروپی یونین جیسے بلاکوں سے بات چیت کر رہا ہے، تاکہ بھارت کے، کم لاگت والے اور اعلیٰ کوالٹی کے اسٹیل کی برآمدات کے لیے مارکیٹ میں مزید گنجائش پیدا کی جا سکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں